بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ ریٹائرڈ امریکی جنرل اور نیوز چینل "ایم ایس نو M-S Now" کے سیکیورٹی تجزیہ کار "بری مک کیفری (Barry McCaffrey)" نے اتوار کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ذاتی پیج پر ایک پیغام میں لکھا: "میرے خیال میں امریکی فوج نے خلیج فارس میں اپنے 15 فوجی اڈوں تک رسائی ہمیشہ کے لئے کھو دی ہے۔"
چند روز قبل بھی واشنگٹن پوسٹ نے باخبر ذرائع اور حکام کے حوالے سے خبر دی تھی کہ پینٹاگون جنگ کے بعد خلیج فارس میں اپنی فوجی موجودگی کم کرنے کے درپے ہے اور امریکہ اپنے اڈوں کو جنگ سے پہلے کی طرح بحال کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا۔
اس اقدام کی وجہ ایران کے ساتھ جنگ کے دوران امریکی فوجی آلات اور تنصیبات کو پہنچنے والا بھاری نقصان بتایا گیا ہے۔
ایم ایس نو کے سیکیورٹی تجزیہ کار، جو امریکی فوج کے ریٹائرڈ جنرل بھی ہیں، نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایران اس وقت خلیج فارس کے عرب ممالک تک رسائی کے راستوں پر قابض ہے اور امریکہ کو مغربی سعودی عرب، اسرائیل اور جنوبی یورپ تک نئی رسائی کے لئے بھی مذاکرات کرنا ہوں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ